Saturday, 21 July 2018

MOhabbat mohabbat hoti hai Article by Amina Anayat

Mohabbat mohabbat hoti hai Article by Amina Anayat

محبت ،محبت ہوتی ہے


تمھیں  کیا لگتا ہے محبت زندگی کے لئے  کافی ہے محبت ہو گئی تو زندگی مکمّل ہو گئی ،زندگی مکمل ضرور ہو جاتی ہے لیکن اسے
 مکمل ہی رکھنے کے لئے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے ،جیسے اگر کوئی جاب مل جائے تو جتنی محنت اسے  حاصل کرنے کے لئے کی ہوتی ہے اس سے زیادہ محنت اسے بر قر ا ر اور مزید آ گے لے  جانے کے لئے کرنی پڑتی ہے ورنہ ہم سے سب کچھ چھین کر ہمیں نکال دیا جاتا  ہے اور اگر آپ سمجھتے ہیں کے محبت مل گئی تو سب کچھ ہو گیا تو جناب آپ سراسر غلط ہیں آپ میں     شعور     کی کمی ہے کہ آپ نے محبت کو کپڑے ،روٹی ،مکان ،پیسہ اور پتہ نہیں کیا کچھ  سمجھ رکھا ہے محبت  محبت ہوتی ہے  کوئی الہ دین  کا چراغ  نہیں جو سب کچھ کر دے یہی سوچ رکھنے والے شادی کے مہینے بعد طلا ق  لے کر بیٹھ جاتے ہیں  جو جس کی کمی ہے اسی نے پوری کرنی ہے محبت پیٹ نہیں پا لتی، محبت چھت نہیں دیتی، محبت سکول میں بچوں  کی فیس نہیں دیتی، محبت کپڑے پھٹنے پر کپڑے نہیں دلوا تی ۔سمجھے آپ محبت احساس ہے خوبصور تی میں گھند ھا   احساس، جس کی چھاؤں میں چیزو ں   کی خوبصو ر تی  بڑھ جاتی ہے  مگر اپنے آپ پوری نہیں ہوتی ۔کہہ لیجیے کے محبت میں 2500 کی جگہ 1000 کا تحفہ دیا جائے  تو  چلے گا مگر اگر یہ کہ دیا جائے ہر بار کہ  محبت ہے تو کیا ضرورت تو محبت بھی آ ہستہ آہستہ کسی گھڑ ے میں پڑے پانی کی طرح گھٹنے لگتی ہے ۔ محبت کو چھوٹی چھوٹی خوبصو ر ت ادا ؤ ں کی ضرورت ہوتی ہے خدارا اسے زندہ رکھنا سیکھیں ۔ورنہ یہ مرجھا جاتی ہے ختم نہیں ہوتی یادو ں کے نیچے دب جاتی ہے ۔محبت کو محبت سمجھیں

آمنہ عنایت
From :sialkot
a

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...